Saturday, April 3, 2021

ڈاکٹر بلقیس اور ڈاکٹر اُمِ راحیل دار چینی اور الائچی والا پانی پینے کا مشورہ کیوں دیتی ہیں؟

 


آج کل چونکہ گرم موسم ہے اور ہر کوئی آپ کو گرمی سے بچنے کے لئے مشورے دے رہا ہے جو کہ وقت کی ضرورت کے حساب سے لازمی ہیں، ایسے میں پاکستان کی کچھ مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر اُمِ راحیل، ڈاکٹر بلقیس اور رانی آپا کچھ خاص ٹپس آپ لوگوں کو بتاتی ہیں۔ ہماری ویب سے آپ بھی جانیئے کہ یہ ہربلسٹ الائچی اور دارچینی کے پانی کو پینے کے کون سے بڑے فائدے بتاتی ہیں۔

ٹپس:

دارچینی کو ابال کر اس میں الائچی ڈال کر پکائیں اور اس پانی کو پی لیں، فائدے جان کر آپ ان کو اس موسم میں تو ضروری استعمال کرنے کے بارے میں سوچیں گی

٭ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لئے یہ پانی آپ کو بہت فائدہ دے سکتا ہے کیونکہ الائچی اور دارچینی دونوں ریفریشنگ ایجنٹس ہیں۔

٭ جسم میں نکلنے والے گرمی دانوں سے خود کو بچانے کے لئے یہ پانی پینا اسکن کے لئے بھی اچھا ہے۔

٭ گرمی میں اکثر لوگوں کو معدے کی جلن اور تیزابیت کی شکایت بڑھ جاتی ہے، ان لوگوں کے لئے بھی یہ پانی مفید ہے۔

٭ شوگر کے مریضوں کو اس پانی کا استعمال لازمی رکھنا چاہیئے کیونکہ انسولین لگنے سے پیاس بڑھ جاتی ہے اور ٹھنڈا پانی زیادہ پینےسے گلے خراب ہو جاتے ہیں، لہٰذا پانی کی جگہ اس کو استعمال کریں یہ شوگر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔

٭ کمر کے درد کو کنٹرول رکھنا چاہتے ہیں تو اس پانی کو شہد کے ساتھ لازمی استعمال کریں۔

٭ جسم میں انرونی طور پر گرمی ہونے کی وجہ سے کئی ہارمونل بیماریاں بھی ہو جاتی ہیں، جس سے بچنے کے لئے یہ پانی آپ کی بڑی مدد کرتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Remove unwanted hairs from your face.

<strike><strike></strike></strike><p>&nbsp;</p><table align="center" cellpadding="...