![]() |
Please tap follow button and get more ads and related searches🙏 Come here to get the best by us Stay constant to walk with us Never giveup
Sunday, April 11, 2021
Remove unwanted hairs from your face.
Friday, April 9, 2021
خواتین کو ہرنیا کیوں ہوتا ہے؟ ڈاکٹر کی بتائی گئی اہم معلومات جو ہر خواتین کو لازمی معلوم ہونی چاہیئے

خواتین کی صحت ہر صحت مند گھرانے کے لئے بہت زیادہ ضروری ہے، کیونکہ یہی گھر کو بہتر طور پر سنبھال سکتی ہیں۔ مگر ان کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں ایک بڑا مسئلہ ہرنیا بھی ہے، جو کہ آج کل ہر دوسری خاتون کا مسئلہ بن گیا ہے۔ کوئی ہرنیا کا ایک مرتبہ آپریشن کر واچکی ہیں تو کچھ خواتین کئی بار اس کا ٹریٹمنٹ لے چکی ہیں، مگر یہ وقتاً فوقتاً بڑھ جاتا ہے، جبکہ اس ختم کرنے کے لئے جالی بھی لگوا چکی ہیں۔
اسی لئے آج ہم آپ کو وومن کارنر سے ڈاکٹروں کی بتائی گئی ایسی معلومات بتانے جا رہے ہیں جس کو جان کر آپ کو بھی معلوم ہو جائے گا کہ ہرنیا کیوں ہوتا ہے اور اس کی احتیاط کیا ہیں؟
ہرنیا کی وجوہات:
آپ نے اکثر سُنا ہوگا کہ خواتین کو گھر والے منع کرتے ہیں کہ زیادہ وزن نہ اٹھائیں، ہلکا پھلکا ضرور اٹھائیں لیک بھاری وزن کو کبھی نہ اٹھائیں، اس کی کوئی وجہ ہی ہوتی ہے، اور ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں کہ: '' خواتین کو زیادہ وزن اٹھانے کی وجہ سے ہرنیا کی بیماری ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ جب آپ کے پیٹ کے نچلے حصے شکم کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں تو ان میں ٹشوز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہرنیا کا مرض بڑھتا ہے، جب تک پٹھے مضبوط نہیں ہوتے یہ بیماری بڑھتی رہتی ہے۔ '' اور اس میں متاثرہ جگہ پر درد محسوس ہوتا ہے، جسمانی کمزوری یا معدے میں بھاری پن، جلن یا خارش، سینے میں درد، کھانا نگلنے میں مشکل اور سینے میں جلن وغیرہ زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
احتیاط:
کوشش کریں کہ زیادہ وزن نہ اٹھائیں، ہلکی غذاؤں کا استعمال کریں، بازار کے کھانوں کو بلکل چھوڑ دیں۔ اس کے علاوہ کیسٹر آئل میں ایلویرا مکس کرکے ایک چمچ گرم پانی سے پھانک لیں۔ یہ ٹپ آپ کو کسی حد تک فائدہ دے گی، مگر ڈاکٹر کی بتائی گئی دوائیاں اور کھانوں کا استعمال متواتر کریں۔
Wednesday, April 7, 2021
نیم میں چھپا کئی مسائل کا حل
قدرت کے بیش بہا تحائف میں سے ایک تحفہ نیم کا درخت بھی ہے، جس کا ایک ایک ذرّہ ہمارے لیے فوائد کا حامل ہے۔ خواہ وہ اس کے پھل ہوں، پتّے ہوں یا ڈالیاں۔ نیم اینٹی بیکٹیریل ہے اس میں وٹامن سی ہونے کی وجہ سے یہ جلدی امراض میں بھی نہایت مفید ہے۔یہ قدرت کی نعمتوں میں سے ایک ایسی نعمت ہے جس میں صرف فائدے ہی فائدے ہیں نقصان کوئی نہیں۔چہرے کے داغ دھبے اور دانوں کو ختم کرنےمددگارنیم کے چند خشک پتوں کو پیس کر سفوف کی شکل دیدیں، پھر اس میں عرق گلاب یا پانی ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور چند منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ یہ ہر قسم کے کیل مہاسوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔۲۔ ایک لیٹر پانی میں نیم کے مٹھی بھر پتے ڈال کر اُبال لیں۔ جب پانی ہراہوجائے تو اسے چھان کر کسی بوتل میں رکھ لیں اور سونے سے پہلے اس سے ٹونر کی طرح چہرہ صاف کریں تو کچھ ہی عرصے میں بلیک ہیڈز، وائٹ ہیڈز، داغ دھبے چھائیاں اور سیاہ حلقے ختم ہوجائیں گے۔۳۔نیم کے تیل کو روزانہ رات کو اپنے چہرے پر لگائیں اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں تو جلد ہی اس کے مثبت نتائج دیکھیں گی۔5 ۔اگر ناخنوں میں فنگس انفیکشن ہوتوچند قطرے نیم کے تیل سے ناخنوں کی مالش کریں اس سے انفیکشن ختم ہوجائے گا۔6۔اگر آپ کی جلد بہت حساس ہے اور بلیک ہیڈز آسانی سے ختم نہیں ہورہے تو نیم کے تیل کے دو تین قطرے پانی میں حل کرکے بلیک ہیڈز پر لگائیں، روزانہ کے استعمال سے بلیک ہیڈز جھڑ جائیں اور دوبارہ نہیں ہوں گے۔جوڑوں کے درد سےنجات5۔ روزانہ نیم کی ایک نبولی پانی کے ساتھ کھانے سے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ اسے چوسنے سے خون صاف ہونے کے علاوہ قبض بھی دور ہوتی ہے۔۶۔اگر مسوڑھوں میں انفیکشن ہو تو نیم کے ابلے ہوئے پانی سے کلّیاں کرنے سے بہت افاقہ ہوتا ہے۔بالوں کے لئے بہترین۷۔ اگر بال بہت زیادہ جھڑتے ہوں اور خشکی بھی ہوتو شیمپوکرنے کے بعد نیم کا ابلا ہوا ٹھنڈا پانی آخر میں بالوں میں ڈال لیں۔یہ پانی بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔آپ اپنے بالوں کے لیے جو بھی تیل استعمال کرتے ہوں اس میں تھوڑا سا نیم کا تیل ملاکر سر کی مالش کریں ، اس سے آپ کے بال تیزی سے بڑھیں گے۔ چہرے کی شادابی کے لئے نہایت مفید 8۔ چہرے کی رونق نکھارنے اورچہرہ پُررونق بنانے کے لیے نیم کے پتّے دھوکر سُکھالیں پھر اس کا پیس کرپاؤڈر بنالیں۔پھر اِس پاؤڈر میں گلاب کی پتیوں کا پاؤڈر، دہی اور تھوڑا سا دودھ شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔اس پیسٹ کو چہرے پر لگانے کے پندرہ منٹ بعد پانی سے دھولیں۔۱۱۔ تازہ پتوں کو پیس کر لیپ بنالیں، آگ کے جلے ہوئے پر یہ لیپ کرنے سے انفیکشن نہیں ہوتا اور کوئی بھی زخم ہو چاہے وہ معمولی ہو یا خطرناک ا اس زخم پر اگر نیم کا تیل لگایا جائے تو یہ زخم جلدہی بھرجاتا ہے۔ جلدی بیماریوں سے نجات۱۲۔نیم کے درخت پر تا زہ اُگنےوالے ننھے پتوں کو کھانے سے نہ صرف چیچک بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خسرہ بھی نجا ت پائی جا سکتی ہے۔۱۳۔نیم کے پتوں میں ایسے قدرتی اجزا پا ئے جا تے ہیں جو جسم کے اندر داخل ہو کر خون اور جگر کو صاف کرنے کے ساتھ خارش اور کھجلی کو بھی ختم کرتے ہیں۔
خواتین کہ اس سال کے بہترین کپڑوں کے خوبصورت ڈیزائنز جن کو آپ عام دنوں کے علاوہ عید میں بھی پہن سکتے ہیں

وہ کپڑے چھبن پیدا کریں۔
بچے، بڑے، خواتین سب ہی گرمی میں تو لان کے کپڑے پہننا چاہتے ہیں تاکہ موسم کی گرمی کے اثرات سے بچ سکیں۔ لیکن گزرے وقت کے ساتھ فیشن کو بھی ملحوظِ خاطر رکھنا پڑتا ہے کہ کہیں کوئی اولڈ فیشن کپڑے پہن کر ہم برے نہ لگیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح سے آپ اس
چلچلاتی گرمی میں لان کے یہ نئے فیشن کے پرنٹ کا انتخاب کریں جن کو پہن کر آپ کو نہ تو گرمی لگے اور نہ جسم پر کوئی بوجھ سا محسوس ہو۔ چند روز قبل ہی گرمی کی مناسبت سے نجی برانڈز نے گرمی کے کپڑوں کی نئی کلیکشن متعارف کروائی ہے جس میں سادے، پرنٹڈ اور کڑھائی کے کپڑے بھی شامل ہیں جو کہ آپ ایک دفعہ دیکھ لیں تو خریدے بغیر رہ ہی نہ سکیں گے کیونکہ ان کی کوالٹی بہترین اور قیمت مناسب ہے۔تو چلیں دکھاتے ہیں آپ کو بھی یہ حسین کپڑے:
• گل احمد:

لان کے کپڑوں کے لیئے تو گل احمد پہلے ہی ہر کسی کی پسند ہے، اس مرتبہ بھی گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے انھوں نے اپنی نئی کلیکشن میں ہلکے رنگوں کو جگہ دی،
چاہے پارٹی ہو یا کوئی تقریب، گھر میں عام پہننا ہو یا آفس میں یہ کپڑے ہر طرح موزوں ہیں۔ ان کے ڈیزائن ہمارے فیشن اور ٹرینڈ کے ساتھ خوب پسند کیئے جارہے ہیں۔
• کھادی:

رنگ کے جوڑے گرمی میں ٹھنڈک دے رہے ہیں وہیں تقریبات میں انکے یہ ڈیزائنز بڑے خوبصورت محسوس ہو رہے ہیں۔
• سترنگی:

سترنگی نے لان کلیکشن میں چھوٹے اور باریک ڈیزائن کے ساتھ چند ایک بڑے ڈیزائن کے پھولوں کو قمیضوں کے دامن اور دوپٹوں میں دیا ہے۔ ان کے باکس ڈیزائنز بہت پسند کیئے جارہے ہیں۔ ہلکے اور گہرے رنگوں کے مناسب استعمال نے لان کے کپڑوں میں جان ڈال دی ہے۔
• ماریہ بی:

ماریہ بی کے کپڑے ہر کوئی آسانی سے پہن لیتا ہے اس دفعہ کی ان کی کلیکشن بھی دیگر برانڈز جیسی ہے اور انھوں نے بھی ہلکے اور گہرے رنگوں کو ایک ساتھ دیا ہے، عید
کی کلیکشن میں بھی لان کے کپڑے شیفون کے دوپٹوں کے ساتھ دیئے ہیں، اور بچیوں کے کپڑے بھی ایسی ہی فراق دی گئی ہیں جن میں چھوٹے اور سادے ڈیزائن دیئے گئے ہیں۔
• فلورا:

فلورا کلیکشن میں بھی سوتی کپڑے ہلکے ہوتے ہیں لیکن اس سال کی نئی لان کی کلیکشن میں انھوں نے چند گہرے رنگ کے ڈیزائن دیئے ہیں، جو لوگ گہرے رنگوں کو پسند کرتے ہیں ان کے لیئے بھی ورائٹی دی گئی ہے.
Tuesday, April 6, 2021
لمبی فراک یا ویلوٹ کے کپڑے ۔۔۔ شاپنگ پر جانے سے پہلے جانیئے آج کل خواتین کے کپڑوں کے کون سے 5 ڈیزائن زیادہ چل رہے ہیں

وقت کے ساتھ ساتھ کپڑوں کے ڈیزائن بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور زیادہ تر خواتین موسم بدلنے کے ساتھ ساتھ اپنے کپڑے پہننے کے انداز کو بھی بدلنا پسند کرتی ہیں تاکہ وہ بھی وقت کے ساتھ الگ نظر آئیں۔
آج ہم بھی آپ کو چند ایسے ہی موجودہ ڈیزائن کے حوالے سے بتائیں گے جو نہ صرف دیکھنے میں اچھے ہیں بلکہ پہننے کے لحاظ سے بھی مناسب ہوں گے۔
1 لمبی فراک :


آج کل لمبی فراک کا فیشن چل رہا ہے جس میں پرنٹڈ اور سادی فراک دونوں ہی فیشن میں اِن ہیں۔ چونکہ اسلامی ملک میں اس طرح کے لباس کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ اسٹائل خواتین کو اتنا متاثر کر رہا ہے کہ بڑے فیشن ڈیزائنر بھی اس قسم کے فراک متعارف کروا رہے ہیں۔
2 شیشہ ورک:


شیشہ ورک کے لباس جب مارکیٹ میں آئے تو خواتین کو بہت پسند آئے جس کے بعد ان کپڑوں کا رجحان خواتین میں زیادہ ہونے کی وجہ سے اب مختلف قسم کے نئے ڈیزائن مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ جن میں فراک، قمیض، شلوار اور ٹراؤذر بھی الگ الگ ورائٹی میں شامل ہیں۔
3 رنگ برنگی کُرتی:

رنگ برنگی قمیض کا فیشن کبھی ختم نہیں ہوتا اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ کالی اور سفید شلوار کے ساتھ آسانی سے استعمال کرلی جاتی ہیں۔ جس کے باعث خواتین صرف کرتی خریدنا پسند کرتی ہیں۔
4 کڑھائی والے کپڑے :

آج کل کپڑوں کے گلے دامن میں کڑھائی کا فیشن زیادہ دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ان کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ ان کو کسی چھوٹی تقریب میں بھی پہنا جا سکتا ہے اور ان میں بھی کئی قسم کی ورائٹی موجود ہوتی ہیں۔
5 آرگنزا اور ویلوٹ:

اب آرگنزا اور ویلوٹ کا فیشن بھی بہت مقبول ہے کیونکہ یہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے علاوہ بھی پہنا جا رہا ہے۔ جس کے باعث اس کے بھی کئی ڈیزائن مارکیٹ میں موجود ہیں۔
چونے سے ویکس کرنے کا گھریلو نسخہ جو منٹوں میں غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کرے اور بنائے اسکن کو صاف

جسم کے غیر ضروری بالوں کی وجہ سے خواتین بہت پریشان ہیں اور اس کے لئے وہ تھریڈنگ، ویکس، بلیچ اور لیزر تھیراپی کرواتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا چہرہ کہیں سے خراب تو کہیں سے کالا اور کہیں سے صاف، تو کہیں تھریڈ کے نشانات اور کہیں سے جل جاتا ہے اور خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔
ان تمام پریشانیوں سے اگر آپ بھی گزر رہی ہیں اور مہنگی سے مہنگی دوائیں استعمال کرکے بھی ان بالوں کا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے تو یہ بات جان لیں کہ یہ اضافی بال کبھی ختم نہیں ہوسکتے لیکن ان کی صرف نشوونما اور بالوں کے فولیکلز کو کمزور یا کم کیا جاسکتا ہے جس کے لئے دوائیاں اور گھریلو ٹوٹکے بھی ہوتے ہیں مگر ان کا اثر کب ہوگا اس کے بارے میں کچھ بھی دعوٰی نہیں کیا جاسکتا ۔
Monday, April 5, 2021
رنگ گورا کرنے والی کریم نہیں صرف اس چیز کو پانی میں بھگو کر رکھیں اور پی لیں ۔۔ آپ کا رنگ چند ہی دنوں میں صاف ہونے لگے گا اور آپ بھی نظر آئیں گی حسین

خواتین کو اپنا رنگ گورا کرنے کی بہت جلدی ہوتی ہے کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ کم وقت میں زیادہ حسین نظر آئیں اور اس کے لئے بیوٹی کریموں کے ساتھ فارمولا کریموں کا انتخاب کرتی ہیں اور بالآخر اس سے ان کی جلد خراب ہو جاتی ہے رنگ صاف وقتی طور پر تو ہو جاتا ہے بعد میں ان کی رنگت پھیکی پڑ جاتی ہے، اب اس کے لئے قدرتی ٹپس اور جڑی بوٹیوں کا استعمال سب سے زیادہ اچھا اور معیاری طریقہ ہے جن کا کوئی سائیڈ افکیٹ نہیں ہوتا، بے شک فائدہ دیر سے ہوتا ہے مگر کچھ وقت بعد نتائج بہت اچھے ہوتے ہیں۔
وومن کارنر میں ہمیشہ آپ کے لئے زبردست اور معیاری ٹپس بتائی جاتی ہیں اور آج بھی ہم آپ کو ایک ایسی جڑی بوٹی سے رنگ گورا کرنے کی ترکیب بتانے جا رہے ہیں جو سارا سال آپ کو فائدہ دیتی ہے اور ایک مرتبہ استعمال کرنے کے بعد رزلٹ آپ کو واضح فرق دکھا دیتا ہے۔
جڑی بوڑی:
٭ یہ جڑی بوٹی ہے ورس جس کا رنگنے والی جڑی بوٹی بھی کہا جاتا ہے، جس کو آسانی سے پنسار کی دکان سے 100 یا 150 روپے میں حاصل کیا جا سکتا ہے، اس کو بہت زیادہ خرید کر نہ رکھیں بلکہ تھوڑی سی خرید لیں، جیسے آدھا چھٹانک بھی بہت ہے، کیونکہ اس کی لکڑیوں کو ہی استعمال کرنا ہے، تو یہ آدھی چھٹانک ورس بوٹی 20 دن آسانی سے چل سکتا ہے۔ چلیئے بچت کی بات بھی بتا دی تو اب دیر نہ کریں اور ٹپ کی جانب بڑھیئے۔
ٹپ:
٭ ورس بوٹی جو کہ خشک لکڑی نما ٹکڑوں کی صورت میں ملے گی، اس کو شام کے وقت پانی میں بھگو دیں۔
٭ پھر دو گھنٹے بعد اس پانی سے چہرے کر دھوئیں اور بھیگی ہوئی ورس بوٹی کو تھوڑے سے زیتون کے تیل میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں۔
٭ 25 منٹ تک اس پیسٹ کو چہرے پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد بوٹی کے بھگوئے ہوئے پانی سے ہی چہرہ دھوئیں۔
٭ یہ ٹپ آپ دن میں کسی بھی وقت استعمال کریں اس سے آپ کو جلد از جلد رنگ گورا ہوتا دکھائی دے گا۔
فائدہ کیوں؟
ورس بوٹی میں قدرتی طور پر چند ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جلد کا رنگ نکھارنے اور جسمانی ہارمونز جو رنگت کی پیداوار میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، ان کو اندرونی طور پر گورا کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ بوٹی آپ کو گورا اور حسین بنانے کا کام کرتی ہے۔
Sunday, April 4, 2021
Upcoming phones 2021: the top 8 new phones we're most excited to see next
iPhone 13 range


They were followed by the OnePlus 9 and OnePlus 9 Pro, while the impressive Xiaomi Mi 11 has also launched, as has the Oppo Find X3 Pro, but there's plenty more on the way if the leaks and rumors are to be believed.
From high-profile handsets like the iPhone 13 to oddities like the LG Rollable, there should be something for everyone. With MWC 2021 delayed until June and the Covid-19 pandemic impacting smartphone production, it may be a strange year for new devices, but there are sure to still be exciting new phones.
Below, we’ve highlighted eight of the most interesting options that we’re expecting to see before the end of the year. These are phones that in most cases are likely to be great, and at the very least should be interesting, unusual, or innovative
The iPhone 13 range is undoubtedly the most highly anticipated range of upcoming phones, but there’s rather long to wait for them, as they probably won’t land until September.
There could be some big upgrades for these new models, with high refresh rate screens, 1TB of storage, in-screen fingerprint scanners, and a smaller notch all rumored. There’s also talk of a periscope camera being added, which would allow for an increased optical zoom range.
With the phones being a long way off at the time of writing though, we’re not at all confident of these things yet. What you can be sure of is that they’ll be very powerful, and that Apple will probably offer the same assortment of handsets as in the iPhone 12 range – meaning an iPhone 13, an iPhone 13 mini, an iPhone 13 Pro, and an iPhone 13 Pro Max.Samsung Galaxy Z Fold 3

The Samsung Galaxy Z Fold 3 isn’t likely to be as mainstream as most of the phones on this list, but it could be more exciting than most of them, as foldable phones are probably the future, and the Samsung Galaxy Z Fold 3 is likely to be the best one yet.
Beyond having a big, foldable screen, the main Samsung Galaxy Z Fold 3 rumors so far suggest it might support Samsung’s S Pen stylus, have an in-screen camera, and possibly even have an RGB light strip on its hinge.
We haven’t heard much else at the time of writing, but expect more rumors to roll in ahead of release, which could be in June if leaks are to be believed - though some sources reckon it won't land until the second half of the year.
Saturday, April 3, 2021
ڈاکٹر بلقیس اور ڈاکٹر اُمِ راحیل دار چینی اور الائچی والا پانی پینے کا مشورہ کیوں دیتی ہیں؟

سینی اور الائچی ہمارے کچن میں ہر وقت کی موجود ہوتی ہے، کیونکہ کھانوں میں گرم مصالحوں میں یہ دونوں چیزیں لازمی ہوتی ہیں، کھانوں کے ذائقوں کو بڑھانے میں دارچینی اور خوشبو کو بڑھانے میں الائچی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
آج کل چونکہ گرم موسم ہے اور ہر کوئی آپ کو گرمی سے بچنے کے لئے مشورے دے رہا ہے جو کہ وقت کی ضرورت کے حساب سے لازمی ہیں، ایسے میں پاکستان کی کچھ مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر اُمِ راحیل، ڈاکٹر بلقیس اور رانی آپا کچھ خاص ٹپس آپ لوگوں کو بتاتی ہیں۔ ہماری ویب سے آپ بھی جانیئے کہ یہ ہربلسٹ الائچی اور دارچینی کے پانی کو پینے کے کون سے بڑے فائدے بتاتی ہیں۔

ٹپس:
دارچینی کو ابال کر اس میں الائچی ڈال کر پکائیں اور اس پانی کو پی لیں، فائدے جان کر آپ ان کو اس موسم میں تو ضروری استعمال کرنے کے بارے میں سوچیں گی
٭ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لئے یہ پانی آپ کو بہت فائدہ دے سکتا ہے کیونکہ الائچی اور دارچینی دونوں ریفریشنگ ایجنٹس ہیں۔
٭ جسم میں نکلنے والے گرمی دانوں سے خود کو بچانے کے لئے یہ پانی پینا اسکن کے لئے بھی اچھا ہے۔
٭ گرمی میں اکثر لوگوں کو معدے کی جلن اور تیزابیت کی شکایت بڑھ جاتی ہے، ان لوگوں کے لئے بھی یہ پانی مفید ہے۔

٭ شوگر کے مریضوں کو اس پانی کا استعمال لازمی رکھنا چاہیئے کیونکہ انسولین لگنے سے پیاس بڑھ جاتی ہے اور ٹھنڈا پانی زیادہ پینےسے گلے خراب ہو جاتے ہیں، لہٰذا پانی کی جگہ اس کو استعمال کریں یہ شوگر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔
٭ کمر کے درد کو کنٹرول رکھنا چاہتے ہیں تو اس پانی کو شہد کے ساتھ لازمی استعمال کریں۔
٭ جسم میں انرونی طور پر گرمی ہونے کی وجہ سے کئی ہارمونل بیماریاں بھی ہو جاتی ہیں، جس سے بچنے کے لئے یہ پانی آپ کی بڑی مدد کرتا ہے۔
سرسوں کے تیل میں یہ چیزیں ملا کر بالوں کو لمبا، گھنا اور مضبوط بنائیں، کے تیل میں یہ چیزیں ملا کر بالوں کو لمبا، گھنا اور مضبوط بنائیں،
کچھ ہی عرصے میں

طریقہ:
٭ سرسوں کے تیل میں ایک چمچ میتھی دانہ، چار چمچ دہی اور ایک انڈہ اچھی طرح پھینٹ کر مکسچر بنا لیں۔٭ اب اس کو بالوں میں اندر جڑوں تک اچھی طرح لگائیں اور ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ پھر کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں۔ آپ دیکھیں گی کہ اس کے کچھ ماہ تک مستقل استعمال کے بعد آپ کے بالوں میں خودبخود لچک پیدا ہوجائے گی بال لمبے، گھنے، چمکدار، حسین ہوجائیں گے اور اگر خشکی و سکری کی شکایت ہوگی تو وہ بھی دور ہوجائے گی۔
چکوترا آپ کو بوڑھا نہیں ہونے دے گا۔۔۔
ﷲ پاک نے تمام انسانوں کے لیے ہر موسم میں ایسے ایسے پھل پیدا کیے ہیں جن کے فوائد جان کر ہم کائنات کو پیدا کرنے والے کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ موسم سرما کا ابھی صحیح سے آغاز بھی نہیں ہوتا کہ بازار میں چکوترا آجاتا ہے، سِٹریس فیملی سے تعلق رکھنے والا اور وٹامن سی سے بھر پور پھل گریپ فروٹ اکثر و بیشتر افراد کو پسند ہوتا ہے مگر اس کے استعمال سے صحت پر آنے والے حیرت انگیز فوائد سے لوگ تاحال نا واقف ہیں۔ یہ ایک ایسا پھل ہے جس میں وٹامن، کیلشیم، پوٹاشیم اور بے پناہ اینٹی آکسیڈینٹ کا خزانہ چھپا ہوا ہوتا ہے، اس کو کھانے سے جسم کا کافی فائدے ہوتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ان میں کیا کیا شامل ہیں۔ 1) جلد کے مسائل کو حل کرتا ہے: چکوترے کا استعمال جِلد پر آنے والے اضافی تیل کی قدرتی طور پر افزائش کو کم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ کھلے مساموں کو بند کرتا ہے اور ایکنی کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتا ہے۔ گریپ فروٹ کے استعمال سے آپ کی جلد تروتازہ ہوجاتی ہے۔ 2) شوگر و کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے مفید: سرخ چکوترے کے ایک ماہ تک روزانہ استعمال سے کولیسٹرول کی سطح میں 15 فیصد تک کمی کرتا ہے۔ اس پھل کے ساتھ مخصوص ادویات جیسے کہ امراض قلب کی ادویات کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، جن افراد میں دل کی صحت سے متعلق شکایات پائی جاتی ہیں اُنہیں اپنے معالج سے پوچھ کر چکوترا استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ پھل بہت فائدہ مند ہے۔ 3) بڑھاپے کے عمل کو سست بناتا ہے: اس پھل میں کافی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جلد کو جوان رکھنے میں مدد کرتے ہیں اور جھریاں نہیں ہونے دیتے، چکوترے میں سپیرمیڈائن پایا جاتا جس کے سبب عمر بڑھانے والے سیلز کی افزائش میں سُستی آتی ہے۔ 4) وزن میں کمی کی وجہ: فٹنس اور طب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ اگر ایک گلاس چکوترے کا جوس پینا عادت میں شامل کر لیا جائے تو یہ تیزی سے وزن میں کمی لاتا ہے اور اضافی چربی کو پگھلنے میں مدد دیتا ہے، چکوترا میٹابولزم کے نظام کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے اور پیٹ اور آنتوں کی صفائی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
میں کھیرا اور چقندر کا رس نکال کر پیتی ہوں اور اس میں ۔۔۔ اداکاراؤں نے بتائے وزن کم کرنے اور اپنی خوبصورتی کے خاص راز جو ہر لڑکی جاننا چاہے

خوبصورت نظر آنا ہے تو جلد کے ساتھ صحت کا بھی خیال رکھنا ہے پھر اس کے لئے مہنگی دوائیاں اور سپلیمنٹ کا استعمال کریں یا گھر میں موجود قدرتی چیزوں کا، بہتر یہی ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں سے خود کو صحت مند رکھا جاسکے اور جلد کا گلو برقرار رہے۔ اداکارائیں اپنی خوبصورتی کو نکھارنے اور فٹ نظر آنے کے لئے مختلف گھریلو ٹپس استعمال کرتی ہیں لیکن اس کا علم ہر کسی کو نہیں ہے۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ اداکارائیں کیا کہتی ہیں:
ٹپس:
٭ شلپا شیٹھی:
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ: '' مجھے پھلوں کے جوس پینا بہت پسند ہے، خاص طور پر ہری سبزیوں کے ساتھ اورنج اور لیموں کا رس شامل کرکے پینا اچھا لگتا ہے اس کے ساتھ ہی یوگا اور ورزش بھی کرتی ہوں۔''
بیوٹی کے راز:
انہوں نے اپنی خوبصورتی کے خاص راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ: '' ہفتے میں بالوں میں دو مرتبہ شیمپو لگائیں یہ آپ کے بالوں کو لچک دار بنانے میں آپ کی مدد کرے گا اور اس میں دو ناریل کا ہیئر آئل بالوں کو مضبوط بنائے گا۔ چہرے پر کبھی کبھی میک اپ کو 5 گھنٹوں سے زائد نہ لگائیں، میک اپ ہٹانے کے لئے لیموں کو چہرے پر رگڑ لیں، اس طرح سے چہرہ صاف کرنا سب سے زیادہ اچھا ہے، کیونکہ اسکرببنگ بھی ہو جاتی ہے اور میک اپ سے نقصانات بھی نہیں ہوتے۔''
٭ عائشہ عمر:
اداکارہ عائشہ عمر ایک خاص بیوٹی اور فٹنس ڈرنک پیتی ہیں جس کی ریسیپی انہوں نے یوٹیوب میں بتائی تھی۔ عائشہ کہتی ہیں:
'' پھلوں اور سبزیوں کو سرکہ میں 10 منٹ کے لئے بھگوئیں اور پھر سادے پانی سے دھو لیں، اس کے بعد ان کو کاٹیں اور بلینڈر میں ڈال کر ان کا جوس بنائیں، اس میں لیموں کا رس شامل کرکے روزانہ پیئیں، اس سے آپ فٹ بھی رہیں گی اور جلد بھی گلو کرے گی۔''
٭ یمنیٰ زیدی:
یمنیٰ زیدی نے اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے ایک ڈرنک بتایا ہے جس میں دھنیا، کھیرا، چقندر اور لیموں کے رس کو ملا کر ایک گلاس پیئیں، اس سے وزن جلدی کم ہوگا ساتھ ہی اس جوس میں ہرے دھنیے کے پتوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو خوبصورتی بھی آ جائے گی اور ویٹ لوس بھی جلدی ہوگا۔
٭ جُگن کاظمی:
جُگن کاظمی نے اپنے گورے رنگ کا راز بتاتے ہوئے کچھ ٹپس بتائی ہیں، آپ بھی ان کو استعمال کریں اور فریش نظر آئیں۔
۔ کیلے اور دہی کے پیسٹ کو اچھی طرح مکس کریں اور جلد پر لگائیں یہ رنگ بھی نکھارے گا اور اینٹی ایجنگ اثرات سے بھی بچائے گا۔
- سیب اور نارنگی کے رس کو ملا کر پیئیں یا اس کو چہرے پر لگائیں اس سے اسکن پر موجود نشانات ختم ہوں گے اور وزن بھی کنٹرول میں رہے گا۔
Friday, April 2, 2021
گھر میں موجود 5 طرح کے بلیچ جو کریں جِلد کو صاف اور چھڑائیں کیمیکل بلیچ سے آپ کی جان ہمیشہ کے لئے

١۔ دہی کا ماسک
صرف دہی کو بھی پندرہ سے بیس منٹ تک چہرے پر ماسک کی طرح لگایا جاسکتا ہے یا پھر تھوڑا سا چنے کا آٹا یا جو کا دلیہ ملا کر ہموار پیسٹ بنائیں اور کچھ دیر لگانے کے بعد اسکرب کی طرح ہلکے ہاتھوں سے مل کر صاف کریں۔
٢۔ بیسن کا ماسک
بیسن کا ماسک حیرت انگیز طور پر جلد کو نہ صرف نکھارتا ہے بلکہ صاف بھی کرتا ہے۔ بیسن کو چہرے کے علاوہ پورے جسم پر ماسک اور اسکرب کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بیسن کو کسی بھی حصے پر لگانے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔
٣۔ سنگترے کا چھلکا یا جوس
سنگترے اور اس کا چھلکا وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ سنگترے کے چھلکے کو باریک پیس لیں اور دہی کے ساتھ ملا کر ہموار سا ماسک بنالیں۔ چہرے پر لگا کر ٢٠منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ اس کے علاوہ اگر سنگترے کا رس موجود ہے تو تھوڑے سے رس میں چٹکی بھر ہلدی ملائیں اور ماسک کی طرح ٢٠ منٹ تک چہرے پر لگائیں اور بعد میں چہرہ دھولیں۔ یہ ماسک آپ کے بجھے بجھے چہرے میں ایک روشن نکھار پیدا کردے گا۔
٤۔ ہلدی
ہلدی جلد سے داغ دھبے ختم کرنے اور رنگت کو صاف کرنے کے لئے ایجنٹ کا کام کرتی ہے۔ ہلدی کو نارنجی کے رس، ٹماٹر کے رس یا دہی اور شہد کے ساتھ چٹکی بھر ہی ملا کر استعمال کریں۔ کیونکہ اس کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے چہرے پر پیلے نشان پڑ سکتے ہیں۔
٥۔ کھیرا یا ککڑی
کھیرا یا ککڑی کو باریک گرائینڈ کرکے ماسک کی طرح لگائیں یہ نہ صرف جلد کو سکون فراہم کرے گا بلکہ خوش کی گردش بہتر کرے گا جس سے رنگ صاف ہوگا اور کولاجن بھی پیدا کرے گا کس سے چہرے پر موجود جھریوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔
Thursday, April 1, 2021
وزن کم کرنا ہے تو یہ کھائیں۔ روزمرہ استعمال ہونے والے 5 ایسے ٹوٹکے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
|
Popular Poetry
Poetry for you:-
Get more....,..
€^~| Popular Poetry allows readers to express their inner feelings with the help of beautiful poetry. Popular shayari and ghazals is popular among people who love to read good poems. You can read 2 and 4 lines Poetry and download Popular poetry images can easily share it with your loved ones including your friends and family members. Up till, several books have been written on Popular Shayari. Urdu Ghazal readers have their own choice or preference and here you can read Popular poetry in Urdu & English from different categories_
Remove unwanted hairs from your face.
<strike><strike></strike></strike><p> </p><table align="center" cellpadding="...
-
گرمی کا موسم آتے ہی ہر کسی کی کوشش ہوتی کہ وہ ایسے کپڑوں کا انتخاب کرے جو پہن کر اس کو ٹھنڈا محسوس ہو جس میں گرمی کا احساس زیادہ نہ ہو اور...
-
وقت کے ساتھ ساتھ کپڑوں کے ڈیزائن بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور زیادہ تر خواتین موسم بدلنے کے ساتھ ساتھ اپنے کپڑے پہننے کے انداز کو بھی بدلنا...
-
پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے متعارف کروائی گئی روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سکیم میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے اب تک 67 کروڑ ڈ...
























